گھر میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Mar 17, 2023

لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے مقام پر گھر میں آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے ماں باپ سمیت ایک ہی خاندان کے لوگ جاں بحق ہوئے۔

آگ کے باعث گھر کی چھتیں گر گئیں،امدادی سرگرمیاں ابھی جاری ہیں،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ سے گھر کا سامان اورمویشی بھی جل گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More