پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
آج کا میچ ہارنے والی ٹیم پی ایس ایل 8سے باہر ہوجائے گی جب کہ جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ دوسرے ایلی منیٹر میں لاہور قلندرز سے ہو گا۔
The ultimate battle begins in a few hours 💪
It’s vs .
Hadoken!! 🤜💥🤛#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #IUvPZ pic.twitter.com/c9bbA6gI3V
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 16, 2023
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے فائنل کا دن تبدیل کر دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ایس ایل 8کا فائنل اتوار کی بجائے ہفتے کو ہوگا کیونکہ لاہور میں اتوار کو شدید بارش کا امکان ہے ۔
پی سی بی نے 19 اور 20 مارچ کو پی ایس ایل 8 کے فائنل کے ریزرو ڈے مختص کیا ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فائنل کے لئے خریدی گئی ٹکٹیں 18 مارچ کو بھی قابل استعمال ہونگی۔ پی ایس ایل فائنل کی تاریخ میں تبدیلی کے فیصلہ پر تمام ٹیموں نے ساتھ دیا یے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ہمارا مارکی ایونٹ ہے اسکو موسم کی وجہ سے خراب نہیں ہونے دے سکتے۔