باپ وہیل چیئر پر ہے مگر بیٹے کا بچوں کی طرح انتظار کرتا ہے ۔۔ والد کے کندھوں پر سیر کرنے والا بیٹا آج بوڑھے باپ کو گھر آتے ہی کس خاص طریقے سے پیار کرتا ہے، ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 16, 2023

بیٹا جب دنیا میں آتا ہے تو والد خوشی سے جھومتا، اسے اپنے کندھوں پر بٹھا کر سیر کرواتا۔ لیکن جب یہی باپ کمزور ہو جائے تو لاڈلے بچے بھی ٹوٹ جاتے ہیں۔ بالکل ایک ایسا ہی منظر آپ کے سامنے لانے لگے ہیں جس میں والد وہیل چیئر پر ہے لیکن بیٹے کیلئے دروازے پر بیٹھا رہتا ہے۔

جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے جس میں صارم محمود نامی شخص گھر پر آتا ہے تو دیکھتا ہے کہ اس کے والد کمرے کے دروازے کے باہر بیٹھے اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ والد کو دیکھتے ہی اس کے چہرے پر خوشی جھلک اٹھتی ہے، یہ انہیں سیلوٹ مارتا اور بوسہ دیتا۔ پھر تھوڑی دیر بعد انہیں کہتا ہے کہ آپ بھی سیلوٹ مار کر دیکھائیں۔

بیٹا کہے اور والد فرمائش پوری نہ کرے ، یہ کیسے ہو سکتا ہے تو کمزوری کے باوجود بھی انہوں نے سیلوٹ مارنے کی کوشش کی پھر بیٹے کا ہاتھ چوم لیا۔

اس کے بعد صارم صاحب ہی پوچھتے ہیں کہ آپکو آئس کریم کھانی ہے ابو جی تو چلیں، آج صرف ہم دونوں چلیں گے۔یہی ایک اچھے بیٹے کا فرض ہے کہ والدین کا بڑھاپے میں سہارا بنے جیسے وہ بچپن میں اس کا سہارا تھے۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ یہ ضعیب باپ آج وہیل چیئر پر ہے لیکن اپنی اولاد سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ اس کے انتظار میں کمرے سے باہر موجود رہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ باہر کی دنیا ظالم ہے، جب تک بیٹا گھر نہ آجائے یہ بزرگ والد بھی کمرے میں نہیں جاتے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More