دو کروڑ چوری کرلئے اور پھر۔۔ شہری کا اکاؤنٹ صاف کرنے والی خاتون بینک منیجر کا بھانڈا کیسے پھوٹا؟

ہماری ویب  |  Mar 16, 2023

اسلام آباد میں خاتون برانچ منیجر نے صارف کے اکاؤنٹ سے 20 ملین روپے چوری کر لیے، ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرلیا، خاتون نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

چند روز پہلے پیش آنے والے واقعہ کے مطابق اسلام آباد میں نجی بینک کے صارف کے اکاؤنٹ سے 20 ملین روپے نکلوانے کے بعد خاتون برانچ منیجر نے استعفیٰ دے دیا۔ ایف آئی اے نے برانچ منیجر کے خلاف دفعہ 420 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق منیجر نے دھوکہ دہی سے ایک صارف کے اکاؤنٹ سے 20 ملین روپے نکال لیے۔جب گاہک کو 20 ملین روپے کی ٹرانزیکشن کی اطلاع ملی تو خاتون منیجر نے اسے جعلی بینک اسٹیٹمنٹ دکھا کر تسلی دی۔

صارف کے مطالبے پر تحقیقات میں چوری سامنے آنے پر خاتون بینک منیجر کیخلاف مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر میں دفعہ 409، 419، 468، 471 اور 489 ایف بھی شامل کی گئی۔

صارف کا کہنا ہے کہ مجھے معلوم بھی نہیں تھا اور میرے اکاؤنٹ سے 2 کروڑ روپے غائب ہوگئے، مجھے ایس ایم ایس ملنے پر پتا چلا کہ میرے اکاؤنٹ سے پیسے نکلے ہیں۔

بینک سے معلوم کرنے گیا تو خاتون منیجر نے جعلی اسٹیٹمنٹ دکھا کر خاموش کروانے کی کوشش کی لیکن میں نے پیسے نکلوائے ہی نہیں تھے، اس لئے میں نے ایف آئی اے سے رابطہ کیا۔

ایف آئی اے سے رجوع کرنے کے بعد جب تحقیقات ہوئی تو خاتون منیجر کی جعلسازی پکڑی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More