گھر کے سب افراد ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئے ۔۔ پاکستان کے اس انوکھے خاندان میں ہر شخص ایک ہی تاریخ کو کیسے پیدا ہوگیا؟ ان سے متعلق دلچسپ باتیں جانیں

ہماری ویب  |  Mar 16, 2023

لاڑکانہ کے خاندان کو ایک منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے جس کے باعث ان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی کتا ب میں شامل کرلیا گیا ہے۔ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور مذکورہ خاندان کا آج ہر کسی کی زبان پر ذکر ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو اس دلچسپ خاندان کی خاص بات کے بارے میں بتائیں گے۔

لاڑکانہ کا خاندان دنیا بھر میں مشہور ہوگیا ہے جس کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ ان کے اس خاندان کا ہر ایک فرد ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوا جو کہ ایک حیرت انگیز بات بلکہ یوں کہہ لیں کہ قدرست کا کرشمہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ صدیقی کالونی کے رہائشی امیر علی منگی ان کی اہلیہ اور 7 بچوں کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہے، جن میں 3 بیٹیاں اور 4 بیٹے شامل ہیں۔

امیر علی کی فیملی میں کل ٩ افراد موجود ہیں اور سب کی تاریخ پیدائش یکم اگست ہے۔ اس خاندان کا نام اسی کارنامے کی وجہ سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس خاندان کے سربراہ امیر علی کی شادی بھی یکم اگست کو ہوئی تھی۔ اور ان کے 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں بھی جڑواں ہیں۔

امیرعلی منگی کو بین الاقوامی سطح پر تو شناخت مل گئی لیکن وہ غمگین دکھائی دئے۔ ان کا کہنا ہے کہ 2019ء سے میری فیملی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہے۔

پیشے کے اعتبار سے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے امیر علی ایک ٹیچر ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More