پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے پہلے کوالیفائر میچ میں ملتان سلطانز کی لاہور قلندرز کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ قلندرز کے خلاف بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہم نے پہلے بولنگ کا ہی سوچا تھا، سلطانز کو کم رنز پر محدود کریں گے۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کی پلیئنگ الیون میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شاہین شاہ آفریدی، طاہر بیگ اور سکندر رضا کی پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے۔
پلیئنگ الیون میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، ڈیوڈ ویسا، فخر زمان، عبداللہ شفیق اور سکندر رضا شامل ہیں۔طاہر بیگ، حسین طلعت، حارث رؤف اور زمان خان بھی فائنل الیون کا حصہ ہیں۔
اس کے علاوہ سیم بلنگز اور راشد خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
ٹیمیں🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to bat.
Follow ball-by-ball updates: #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #LQvMS pic.twitter.com/8hIrk15QcC
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 15, 2023