پی ایس ایل میچ تک عمران خان کی گرفتاری نہیں ہو گی، حکومت کا بڑا فیصلہ

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

حکومت نے پی ایس ایل میچز کے پیش نظر عمران خان کو فی الحال  گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

لاہور میں پی ایس ایل میچ اور امن وامان سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومت  نے اہم فیصلہ  کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کے گھر کا محاصرہ جاری رہے گا گرفتاری نہیں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کا کہنا ہے کہ  عمران خان کی گرفتاری کے بعد کارکنان سڑکیں بند کر سکتے ہیں۔ پی ایس ایل میچ تک عمران خان کی گرفتاری نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More