ماں رو نہیں، تیرا شیر ہوں ۔۔ بیٹے کو ہتھکڑی لگی دیکھ کر پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں، ویڈیو مناظر

ہماری ویب  |  Mar 15, 2023

بیٹے کی پیدائش پر ماں جھوم اٹھتی ہے کہ اس کا سہارا آ گیا پر وہی ماں جب بیٹے کو تکلیف میں دیکھتی ہے تو تڑپ اٹھتی ہے۔ بالکل ایسا ہی سیاستدان ارسلان تاج کی والدہ کے ساتھ ہوا ہے جوکہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے ہیں۔

آج جب انہیں عدالت لایا گیا تو یہ اپنے پارٹی کارکنان ارو دیگر ساتھیوں سے مل رہے تھے کہ اتنے میں ان کی والدہ بھی آ گئیں اور بیٹے کو ہتھکڑی لگے دیکھ کر روتے ہوئے اس کے گلے گئیں تو ارسلان نے والدہ کو تسلی دی کہ امی میں ٹھیک ہوں، آپ روئیں نہ، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

یہاں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز سے پولیس تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک ان کی رہائش گاہ کے باہر میں موجود ہے اور وہاں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں کئی پولیس اہلکار اور ایک افسر کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More