عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ یا برقرار، سماعت کچھ دیر بعد

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کے  توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنےکی درخواست پر آج سماعت ہوگی۔

عمران خان کی لیگل ٹیم نےگزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس میں وارنٹ منسوخ کرنے اور فوری سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

ہائی کورٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخی کی درخواست پرکل  ہی سماعت کی استدعا مسترد کردی تھی اور درخواست آج بروز بدھ سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس نے عمران خان کی درخواست پر اعتراض عائد کیاکہ عمران خان کا بائیومیٹرک نہیں کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آج عمران خان کی درخواست پر  رجسٹرار آفس کے اعتراضات کےساتھ سماعت ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست کی سماعت کریں گے۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ عدالت جو بھی حکم دے گی اس پر عمل کریں گے۔

خیال رہےکہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More