گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے،عمران خان

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ  ان کی گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سوشل میڈیا  پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی ہیں جن میں زمان پارک میں پولیس کی جانب سے کی جانے والی شیلنگ کے خول دکھائے گئے ہیں۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کا دعویٰ محض ڈرامہ تھا،اصل مقصد اغوا اور قتل کرنا ہے۔آنسو گیس،واٹرکینن، اب براہ راست فائرنگ کا سہارا لیا گیاہے۔

واضح طور پر”گرفتاری“ کا دعویٰ محض ایک ڈرامہ تھاجبکہ اصل نیت اغواء اور قتل کی ہے۔آنسو گیس اور آبی توپوں کےبعد اب یہ سیدھی فائرنگ پر اتر آئےہیں۔کل شام میں نےضمانتی بانڈ بھی مہیا کیا مگر DIGنے وصول تک کرنے سےانکار کردیا۔انکی بدنیتی اور ناپاک عزائم میں کسی قسم کا ابہام باقی نہیں۔

— Imran Khan (@ImranKhanPTI)

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شام ضمانتی بانڈ پر دستخط کیے،ڈی آئی جی نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔ان کے ناپاک ارادے میں کوئی شک نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More