عمران خان سمجھتے ہیں اُن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا،بلاول بھٹو

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں اُن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔

وزیر خارجہ نے دی ڈیلی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے،پولیس جب عمران خان کے پاس جاتی ہے تو وہ اپنے سپورٹرز کو بلالیتے ہیں۔

گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا پولیس گئی اور سپورٹرز درمیان میں آگئے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون پر عمل درآمد کرناچاہیے،قانون سب کے لیے برابر ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے،قانون کی خلاف ورزی پر عمران خان کوجواب دینا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More