عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرا دی

ہم نیوز  |  Mar 15, 2023

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی تحریری یقین دہانی کرا دی۔

پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ساری دنیا دیکھ لے کہ عمران خان امن چاہتے ہے اور انہوں نے اپنے دستخطوں سے 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی بھی لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر کے حوالے کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی اگر یہ لندن پلان پر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں تو نتائج کی ذمہ دار امپورٹڈ حکومت اور پولیس کے افسران ہوں گے۔ عمران خان امن چاہتے ہیں اور ہم پر امن ہیں۔ حکومت خون ریزی سے باز رہے۔

F8کچہری شدید سیکورٹی جان لیوا قاتلانہ حملہ کےخطرہ کے باوجود عمران خان نے عدالت میں پیش ہونے کیsurety undertakingصدر لاہور ہائیکورٹ بار کے حوالےکردی ہے

عمران خان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر امن کےلئے ملک کو امپورٹڈ حکومت کئ امن سے تصادم خون ریزی سے بچانے کے لئے یہ قدم لیا ہے

— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More