دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے، آرمی چیف

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو فارمیشن ہیڈکوارٹرز میں تربیت اور سیکیورٹی امور پر بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ آرمی چیف کو نئے اضلاع میں ترقیاتی کاموں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی انسداد دہشتگردی سے متعلق کاوشوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ضم ہونے والے اضلاع میں امن واستحکام ترقی کیلئے ضروری ہے،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔پاکستان میں جلد امن قائم ہوگا۔

جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے عوام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی ضروری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More