عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، علیمہ خان کا بڑا بیان آ گیا

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کا عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر بڑا بیان سامنے آ گیا۔

علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،ہمیں اور پاکستان کو عمران خان کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہادت سے کون ڈرتاہے ہم جان دینے کے لیے تیارہیں،فوج اور پولیس والے ہمارے محافظ، ہمیں نہیں ماریں گے۔سارے پاکستان کو معلوم ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو مارنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ پر بھی مقدمات ہیں، اسے کوئی گرفتار نہیں کر رہا،عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ اس نے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے، عمران خان ہماری آواز ہے، ہم نے اس کا تحفظ کرنا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More