جیل جاتا ہوں یا یہ مار دیتے ہیں، آپ نے میرے بغیر جدوجہد کرنی ہے، عمران خان

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

ممکنہ گرفتاری سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اہم ویڈیو پیغام سامنے آ گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پولیس پکڑنے کے لیے آ گئی ہے،ان کا خیال ہے عمران خان جیل میں چلا جائے گا تو قوم سو جائے گی،آپ نے ان کو غلط ثابت کرنا ہے ، ثابت کرنا ہے کہ آپ زندہ قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ نے جدوجہد کرنی اور باہر نکلنا ہے،جیل میں جاتا ہوں یا یہ مار دیتے ہیں توآپ نے میرے بغیر جدوجہد کرنی ہے، آپ نے ثابت کرنا ہے عمران خان کے بغیر بھی یہ قوم جدوجہد کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اپنے حقوق اورحقیقی آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے اور نکلنا ہے،عمران خان کو اللہ نے سب کچھ دے چکا ہے،میں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں، اپنی ساری زندگی جنگ لڑی اور لڑتا رہوں گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More