زندگی اللہ کا حسین تحفہ ہے۔ پر شاید کچھ لوگ اسے بوجھ سمجھ لیتے ہیں ۔ایسا ہی عمل ایک بچی لائبہ نے بھی کیا، اسکول کی چھت سے چھلانگ لگانے لگی۔ جی ہاں یہ ایک سچا واقعہ ہے جو کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں پیش آیا۔
جہاں ایک بچی کو اسکول کی چھت پر کھڑا دیکھا گیا ،تھوڑی ہی دیر بعد جب علاقہ مکینوں کو اس کے ارادوں کا معلوم ہوا تو کچھ لوگ ویڈیو بنانے لگے اور کچھ اسے بچانے کیلئے چھت کی جانب بھاگے۔
خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ بچی کے چھلانگ لگانے سے پہلے ہی 3 افراد وہاں پہنچ گئے اور انہوں نے اس کے ہاتھ پکڑ لیے پھر آہستہ اہستہ اوپر کی جانب کھینچا،اس طرح اس کی جان بچ گئی۔
پولیس کے مطابق اس سے پہلے لائبہ بچی نے گھر پر خود کشی کی کوشش کی تھی اور پیر کے روز وہ اسکول آئی اور شام میں دوبارہ جان دینے کی کوشش کی۔
مزید یہ کہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچی نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی جان دینے کی کوشش کی جبکہ پولیس کی جانب سے مزید وجہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی کے کریسنٹ اسکول میں پیش آیا جہاں مذکورہ بچی ساتوین جماعت میں پڑھتی ہے۔