بی بی سی نے سپورٹس جرنلسٹ گیری لائنکر کو بحال کر دیا

اردو نیوز  |  Mar 14, 2023

برطانوی حکومت کی جانب سے ہناہ گزینوں کے لئے نئی پالیسی پر تنقیدی ٹوئٹ کرنے پر بی بی سی سے معطل کئے جانے والے سپورٹس جرنلسٹ گیری لائنکر کو پیر کے روز بحال کر دیا گیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق بی بی سی ٹیلی ویژن نیٹ ورک پر کھیلوں کے پروگرام 'میچ آف دی ڈے' کے میزبان اور سابق فٹبالر کو سیاسی طور پر اپنے اظہار کے لئے معطلی پربراڈکاسٹنگ کارپوریشن کو زبردست عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔

بی بی سی کے سوشل میڈیا قوانین کا آزادانہ جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو بی بی سی برٹش براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نے کہا ہے کہ گیری لائنکر بی بی سی کی قابل قدر شخصیت ہیں اور میں جانتا ہوں کہ بی بی سی کے لیے گیری کتنے اہم ہیں، میں ان کی آئندہ ہفتے کے پروگرام اور اس میں کوریج پیش کرنے کا منتظر ہوں۔

ڈائریکٹر جنرل کے اس اقدام کے بعد گیری لائنکر نے کہا ہے کہ وہ خوش ہیں کہ ہمیں آگے بڑھنے کا راستہ مل گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلش فٹ بال کے قابل تعریف کھلاڑی  اور براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے انتہائی اہم سپورٹس جرنلسٹ گیری لائنکر کو جمعہ کو اس وقت معطل کر دیا گیا تھا جب انہوں نے کشتی کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کو حراست میں لینے اور ملک بدر کرنے کے حکومتی منصوبے کو انتہائی ظالمانہ پالیسی کے طور پر ٹوئٹ کیا تھا۔

ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ گیری بی بی سی کی قابل قدر شخصیت ہیں۔ فوٹو دی سنبرطانوی حکومت کی نئی سیاسی پناہ کی پالیسی میں استعمال ہونے والی زبان کا 1930 کی دہائی کی جرمن پالیسی سے موازنہ کرنے پر قدامت پسند سیاست دانوں نے گیری لائنکر کے ٹوئٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سیاستدانوں کے لائنکر کے نازی موازنہ کو جارحانہ اور ناقابل قبول قرار دیا اور کچھ قانون سازوں نے کہا ہے کہ بی بی سی کو ان سے اپنا معاہدہ ختم کرنا چاہیے۔

بی بی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس ٹویٹ نے ان کے غیر جانبداری کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ دوسری جانب ناقدین نے اس پر آزادی اظہار کو دبانے کا الزام لگایا ہے۔

مبصرین، تجزیہ کاروں اور پریمیئر لیگ کے کھلاڑیوں کی جانب سے گیری لائنکر کی حمایت میں کسی شو پر آنے سے انکار کے بعد بی بی سی کو اپنے ویک اینڈ سپورٹس پروگرام کو ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

 قانون سازوں کا کہنا ہےادارے کو ان سے معاہدہ ختم کرنا چاہیے۔ فوٹو ٹوئٹرگیری لائنکر کے 90 منٹ کے معروف ساکر شو 'میچ آف دی ڈے' کو معمول سے ہٹ کر بغیر کسی تبصرے کے کھیلوں کی جھلکیاں اور کلپس دکھا کر20 منٹ تک کرنا پڑا۔

 ڈائریکٹر جنرل ٹم ڈیوی نےکہا ہے کہ بی بی سی نے گیری لائنکر کو معطل کرکے 'صحیح کام کیا ہے' لیکن اب رہنما اصولوں پر نظرثانی کرتے ہوئے بی بی سی کے سوشل میڈیا قوانین کا آزادانہ جائزہ لیا جائے گا۔

ڈائریکٹر جنرل نے مزید کہا کہ ابھی اس بارے میں مزید جائزہ رپورٹیں آئیں گی اور گیری لائنکر کو ادارتی ہدایات کی پابندی کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 100 سال پرانی بی بی سی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کا فرض ہے کہ وہ اپنی خبروں کی کوریج میں غیر جانبدار رہے جب کہ بی بی سی نیوز کے عملے کو سیاسی رائے کے اظہار سے روک دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More