بچے نے چابی نگل لی، ریڈیو لوجیکل تصویر سے تصدیق

ہم نیوز  |  Mar 14, 2023

ریاض: سعودی عرب میں بچے نے چابی نگل لی، طبی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچے کو موت سے بچا لیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طائف گورنری میں سعودی بچے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا جس کی حالت انتہائی غیر تھی۔

ڈاکٹرز نے بچے کو ایمنرجنسی وارڈ میں منتقل کرتے ہوئے ریڈیو لوجیکل ٹیسٹ کیا جس میں بچے کے جسم میں چابی کی تصدیق ہو گئی تاہم ڈاکٹرز کی بروقت طبی امداد سے بچے کی جان بچ گئی۔

ڈاکٹر نے بچے کا لیپرواسکوپک آپریشن کیا اور حیران کن طور پر چابی کو نکال دیا۔

بچے کا آپریشن کرنے والے ڈاکٹر نے کہا کہ فوری طور پر اینڈو اسکوپی کی گئی اور پھر غذائی نالی سے لوہے کی چابی نکال لی گئی، بچے کی حالت اس قدر خراب تھی کہ وہ موت کے قریب پہنچ چکا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More