ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین لندن میں لاکھوں پاؤنڈ کی پراپرٹی کا کیس ہار گئے

اردو نیوز  |  Mar 13, 2023

برطانیہ کی عدالت میں متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سربراہ الطاف حسین لندن میں پراپرٹی کیس ہار گئے ہیں۔

عدالت کے فیصلے کے بعد الطاف حسین لندن سیکریٹریٹ اور اپنی رہائش گاہ سمیت چھ پراپرٹیز سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کی دائر درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں الطاف حسین کی رہائش گاہ اور سابق سیکریٹریٹ سمیت 80 لاکھ پاؤنڈ سے زائد مالیت کی چھ پراپرٹیز ایم کیو ایم پاکستان کی ملکیت ہیں۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سید امین الحق نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے سابق سربراہ ایم کیو ایم الطاف حسین سمیت دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹرسٹ کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لندن ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ لندن میں موجود پراپرٹیز ایم کیو ایم کی ملکیت ہیں اور اسے ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد پیر کے روز ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا ہے۔

.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More