منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے ۔۔ عمران خان کے پرجوش ننھے مداحوں کی وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان وزارت عظمیٰ سے بے دخلی کے بعد مزید مقبولیت کی طرف گامزن، نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی عمران خان سے والہانہ محبت کرنے لگے ہیں، سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو بہت زیادہ وائرل ہورہی ہے جس میں دو بچے ایک نظم پڑھ رہے ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے موقع پر بچے پرجوش انداز میں نظم پڑھ رہے ہیں کہ

وہ سنگِ گراں جو حائل ہے رستے سے ہٹا کر دم لیں گے۔

ہم راہِ حق کے راہ رو ہیں منزل پہ ہی جا کر دم لیں گے۔

یہ بات عیاں ہے دُنیا پر ہم پھول بھی ہیں تلوار بھی ہیں

یا بزمِ جہاں مہکائیں گے یا خوں میں نہا کر دم لیں گے

یاد رہے کہ اپریل 2022میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے بعد عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

حکومت اور عمران خان کے درمیان جاری کشمکش کے دوران کئی بار پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تاہم عمران خان کے سپورٹرز کی وجہ سے ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

عمران خان کے سپورٹرز ان دنوں بھی زمان پارک میں ان کی حفاظت کیلئے خیمہ زن ہیں اور کپتان کی حفاظت کیلئے دن رات یہاں ڈیرے ڈالنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کا جذبہ قابل دید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More