اب صرف اسٹوری نہیں بلکہ اور ۔۔ چیٹ جی پی ٹی نے کونسا نیا دھماکہ کردیا؟

ہماری ویب  |  Mar 13, 2023

مائیکروسافٹ نے اگلے ہفتے کے اوائل میں جی پی ٹی 4 جاری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس میں سادہ ٹیکسٹ کے ذریعے ویڈیو بنانا بھی ممکن ہوگا۔

مائیکرو سافٹ کے چیف ٹیکنالوجی افسر اینڈیاس براؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ جی پی ٹی سے 500 گنا زیادہ طاقتور ورژن متعارف کروانے کے حوالے سے تیاری آخری مراحل میں ہیں، ہم اگلے ہفتے جی پی ٹی فور متعارف کرائیں گے اس میں ہمارے پاس ملٹی ماڈلز ہیں جو مکمل طور پر مختلف امکانات پیش کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور جی پی ٹی تھری ابھی صرف متعین کردہ جوابات تک محدود ہے لیکن جی پی ٹی فور متعدد اقسام کے ڈیٹا بشمول ویڈیوز، امیجز، ساؤنڈزاور نمبرز پر بھی کارروائی کر سکے گا۔ اس میں ایل ایل ایم کے ملٹی ماڈل ویڈیو پروڈکشن اور دیگر قسم کے مواد کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ تقریباً 3 ماہ میں یہ اوپن اے آئی پلیٹ فارم دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہوا ہے، اس پر سوالات لکھنے کی دیر ہوتی ہے اور یہ پل بھر میں تفصیلی جوابات دے دیتا ہے۔

اس کا مکمل نام ’چیٹ جنریٹیو پری ٹرینڈ ٹرانسفارمر‘ ہے، یہ اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر مبنی ہے، عام فہم انداز میں کہیں تو یہ سادہ، بہترین مصنوعی ذہانت والا چیٹ بوٹ ہے، جو آپ کے سوالات کو سمجھ کر اس کا تفصیلی جواب دیتا ہے اور اب تک اس کے 3 ورژن آچکے ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں جدید چوتھا ورژن لانچ کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More