ظلِ شاہ کی والدہ کو منہ بند رکھنے کی دھمکی دی گئی، فواد چودھری

ہم نیوز  |  Mar 13, 2023

تحریک انصاف کے رہنما چودھری فواد حسین نے دعویٰ کیا ہے ظل شاہ کی والدہ کو منہ رکھنے کے لئے دھمکی دی گئی۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ظل شاہ کی والدہ کو پیغام دیا گیا اگر دوسرے بیٹے کی زندگی چاہیے تو منہ بند رکھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

فواد چودھری نے کہا کہ تمام ورکرز جو پولیس کی حراست میں ہیں، ان سے پہلے کہا ہے کہ تشدد سہنے کی بجائے جو بھی بیان پولیس چاہے دے دیں۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ان بیانوں کی نہ تو عوام کی نظر میں کوئی حیثیت ہے نہ قانون کی نظر میں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More