انڈین طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ، بیمار مسافر چل بسا

اردو نیوز  |  Mar 13, 2023

انڈیا کے ایک مسافر طیارے نے کراچی کے ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

سول ایوی ایشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دوران سفر ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جس پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم ہسپتال منتقل کیے جانے سے قبل مسافر عبداللہ انتقال کر چکا تھا۔

ایئر انڈیگو کے طیارے نے رات 12 بج کر 12 منٹ پر کراچی میں لینڈنگ کی۔ اس میں 163 مسافر تھے۔

بعد ازاں صبح چار بج کر چھ منٹ پر اس پرواز کو روانہ کر دیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ مرنے والے شخص کا تعلق نائیجیریا سے ہے اور اس کی میت بھی ساتھ دوحہ لے جائی گئی ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ جہاز دہلی سے دوحہ جا رہا تھا تاہم مسافر کی طبعیت خراب ہونے پر پائلٹ نے ایمبولینس کی درخواست کی تھی۔

’بتایا گیا کہ 60 سالہ نائجیرین باشندے کی کی سانس اور نبض ڈوب چکی ہے۔‘

اجازت ملنے کے بعد طیارے نے لینڈنگ کی۔

سوی ایوی ایشن کے ڈاکٹر نے طبی معائنے میں موت کی تصدیق کرتے ہوئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More