بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا،ظلِ شاہ کی والدہ نے تحریک انصاف کو ذمہ دار قرار دیدیا

ہم نیوز  |  Mar 13, 2023

پی ٹی آئی کے کارکن علی بلال عرف ظلِ شاہ کی والدہ نے بیٹے کی حفاظت میں ناکامی کا ذمہ دار تحریک انصاف کو قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو سازش سے قتل کیا گیا، یہ تحریک انصاف والوں نے کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے عمران خان کو گولی لگی ظلِ شاہ ہر وقت زمان پارک میں ہی بیٹھا رہتا تھا،وہ کہا کرتا تھا عمران خان میرے ووٹ سے وزیراعظم بنے گا۔

علی بلال کی والدہ نے کہا کہ ظلِ شاہ عمران خان کی حفاظت کر رہا تھا لیکن میرے بیٹے کی حفاظت نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد ہمیں فون کرنے کی بجائے ظلِ شاہ کو ہسپتال کیوں نہیں لے کر گئیں۔

اس موقع پر دکھی ماں نے کہا کہ عمران خان سے کہتی ہوں کہ تمہاری بڑی مہربانی، مجھے میرا بیٹا واپس دے دو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More