یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں کہ بھارتی طیارے کی اچانک کراچی ائیرپورٹ ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہو، اس سےقبل بھی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس بار بھی بھارتی طیارہ کراچی ائیرپورٹ پر اترا۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ سے متعلق بتائیں گے۔
بھارت طیارے میں ایک مسافر کی طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد بھارتی طیارہ کراچی کی سرزمین پر اترا۔ طیارے میں موجود مسافر کا دورانِ پرواز ہی انتقال کر گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ایئر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی، سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز نے مسافر کو چیک کیا، 60 سالہ مسافر عبداللّٰہ لینڈنگ سے قبل ہی انتقال کر چکا تھا۔ مسافر کا تعلق نائجیریا سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسافر عبداللہ کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے، اور بھارتی طیارہ اپنی منزل کی جانب جا چکا ہے۔