لاہور کو کراچی کے ہاتھوں 86 رنز سے شکست: ’کنگز کے 999 مسائل ہو سکتے ہیں لیکن قلندرز کو ہرانا کوئی مسئلہ نہیں‘

بی بی سی اردو  |  Mar 12, 2023

Getty Images

پاکستان سپر لیگ کے 30 ویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 86 رنز سے با آسانی شکست دے دی ہے۔

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگکا فیصلہ کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے محمد اخلاق، عماد وسیم اور طیب طاہر نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور کراچی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 196 رنزبنائے۔

کراچی کنگز کے محمد اخلاقنے پی ایس ایل 8 میں اپنے ڈیبیو میچ میں 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان عماد وسیم 45 اور طیب طاہر 40 رنز بناکر نمایاں رہے۔ جبکہ بین کٹنگ نے 33 اور جیمز فلر نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، زمان خان اور حسین طلعت نے دو دو جبکہ دلبر حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Getty Images

کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بناکر ڈھیر ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے حسین طلعت نے 25، حارث رؤف نے 18 جبکہ فخر زمان نے 13 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز فلر کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

یاد رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا جبکہ انکی جگہ کپتانی ڈیوڈ ویز نے کی۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن کا پہلا پلے آف میچ 15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام سات بجے قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

کراچی کنگز کے مداحوں کی لاہور قلندرز کو ہرانے کی خوشی

اگرچہ کراچی کنگز ایونٹ کے اگلے مرحلے میں جگہ نہیں بنا سکی لیکن اس کے مداح رواں سیزن میں لاہور قلندرز سے ناقابل شکست رہنے پر خوش ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’کراچی کنگز کے 999 مسائل ہو سکتے ہیں لیکن لاہور قلندرز کو ہرانا کوئی مسئلہ نہیں‘

https://twitter.com/abbasiilaiba/status/1634976032536268801

جبکہ مزمل نامی صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز کی اعلیٰ سطحی انتظامیہ واپس جائیں اور تسلی سے سوچیں کہ کہاں غلطی ہوئی۔ میرے نزدیک انھیں ٹیم میں پروفیشنل کھلاڑیوں کو لانا چاہیے ورنہ ان کے کھلاڑیوں کو ہمیشہ زیر عتاب رہنا پڑے گا چاہے وہ عماد، عامر یا گذشتہ سیزن میں بابر اعظم ہی کیوں نہ ہوں۔

https://twitter.com/muzamilasif4/status/1634972303237996545

جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز نے پی ایس ایل کے آٹھویں سیزن میں کچھ شاندار میچ کھیلے جو پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ سے بہت بہتر تھے لیکن شاید قسمت اس مرتبہ کنگز کے ساتھ نہیں تھی۔

https://twitter.com/Rnawaz31888/status/1634976437810917378

ایک صارف نے لکھا کہ کراچی کنگز نے میچ جیت کر اگلے مرحلے کی بجائے ائیر پورٹ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

اس سے قبلپشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں 13 رنز سے شکست دی۔

زلمی کی یونائیٹڈ کو شکست: ’میں بھی اسکے ساتھ اتنا ہی وفادار تھا جتنا فہیم اسلام آباد کے ساتھ‘Getty Images

بابر اعظم کی غیر موجودگی میں بھی پشاور زلمی نے شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو پاکستان سپر لیگ کے 29 ویں میچ میں 13 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب پہلے ایلمینٹر میچ میں اگلے ہفتے پھر یہ دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

اگر اسلام آباد آج یہ میچ جیت جاتا تو اس کی پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن تیسرے نمبر سے بہتر ہو کر دوسری ہو جاتی اور پھر وہ لاہور کے ساتھ کوالیفائر میچ کھیلتا لیکن اب لاہور قلندر اور ملتان سلطانز بدھ کو کوالیفائر میچ کھیلیں گی۔

ملتان اور لاہور کے درمیان میچ جیتنے والی ٹیم پی ایس ایل کے فائنل میں جگہ بنا لے گی جبکہ پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ جمعرات کو ایک بار پھر ایک دوسرے کو اس ٹورنامنٹ سے باہر کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

بابر اعظم کی پشاور زلمی اس وقت چوتھے نمبر کی ٹیم ہے تاہم ان کے مداح ان کی جلد صحت یابی کی دعائیں مانگ رہے ہیں تاکہ وہ اس ٹورنامنٹ میں پہلے نمبر کی ٹیم بن سکے۔

پشاور زلمی کے محمد حارث کو آج کے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنھوں نے 39 گیندوں پر 79 رنز بنائے۔

بھانوکا راجا پاکسا نے 41 رنز بنائے جبکہ اس کے علاوہ زلمی کے صرف دو اور کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہو سکے ہیں۔ ٹام کوہلر کیڈمور نے 12 جبکہ حسیب اللہ خان صرف 10 رن ہی بنا سکے۔

Getty Images

اسلام آباد کے سب سے کامیاب بولر حسن علی رہے جنھوں نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے چار اوورز میں 42 رنز دے کر زلمی کے دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ جبکہ فضل حق فاروقی نے چار اوورز میں 27 رنز دے کر ایک وکٹ اور محمد وسیم نے چار اوورز میں 31 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

جب بیٹنگ کی باری آئی تو فہیم اشرف نے اسلام آباد کے لیے 13 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ وہ آخری اوور کی تیسری گیند پر اس وقت کلین بولڈ ہو گئے جب اسلام آباد کو چار گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔

اس سے قبل فہیم اشرف اپنی ٹیم کو اس مشکل سے نکالتے آئے ہیں۔ وہ آج بھی میچ کو جیت کے قریب لے کر آئے مگر پھر بقول شاداب کے میچ جیتا جا سکتا تھا مگر آج ان کی ٹیم نے سمارٹ کرکٹ نہیں کھیلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ ثاقب محمود اور کولن منرو 15، 15 رنز بنا سکے۔ رحمت اللہ گرباز نے 33 جبکہ کپتان شاداب خان نے 19 گیندوں پر 25 رنز بنائے اور صفیان مقیم کی بال پر صائم ایوب کو اپنا کیچ تھما بیٹھے۔

محمد وسیم 4 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے خرم شہزاد، صفیان مقیم نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز نیشم اور عامر جمال نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

مجیب الرحمان اور سلمان ارشاد کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

Getty Imagesاسلام آباد کے سب سے کامیاب بولر حسن علی رہے جنھوں نے چار اوورز میں 39 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں’اسلام آباد آپ یہ ہدف بھی عبور نہ کر سکے‘

راولپنڈی میں جہاں بیٹسمین سنچریوں پر سنچریاں بنا رہے تھے اور 200 سے زائد کا بھی ہدف آسان بن کر رہ گیا تھا، وہاں پہلی اننگز میں 179 پر پشاور زلمی کا آؤٹ ہونا اور پھر اسلام آباد کا یہ ہدف حاصل نہ کر پانا ایک مختلف کہانی ہے۔

https://twitter.com/fastboy88330208/status/1634901264361492482?s=20

علی حمزہ نامی صارف نے شاداب خان کی ٹیم کو مخاطب ہو کر سوال کیا کہ اسلام آباد یہ ہدف بھی حاصل نہیں کر پایا۔ انھوں نے کہا کہ اب یہ کنفرم ہو گیا ہے کہ لاہور اور سلطان ٹاپ کی دو ٹیمیں ہیں۔

https://twitter.com/Oye_Aqib9/status/1634904877770985472?s=20

کسی ناکام عاشق کی اداسی لیے جنون نامی صارف نے اپنا دکھڑا فہیم کے کندھے پر رکھ کر کچھ یوں سنایا کہ ’میں بھی اس کے ساتھ اتنا ہی وفادار تھا جتنا فہیم اسلام آباد کے ساتھ۔‘

نواز نامی صارف نے لکھا کہ رضوان کی ٹیم ملتان نے کل کوئٹہ کو ہرا کر بابر کی ٹیم پشاور زلمی کو کوالیفائی کرنے میں مدد کی۔ بابر کی ٹیم پشاور نے آج اسلام آباد کو ہرا کر رضوان کی ٹیم کو ٹاپ ٹو میں پہنچا دیا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More