پیٹرول پمپ پر کام کیا مگر کرکٹ نہیں چھوڑی ۔۔ کرکٹر عثمان خان کو اللہ نے پی ایس ایل سے ایسی کامیابی دی، کہ شکر ادا کرنے لگا، دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 12, 2023

سوشل میڈیا پر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں سے متعلق ایسی کئی معلومات ہیں، جو کہ سب کو حیران کر رہی ہیں، ایک ایسے ہی کھلاڑی کے بارے میں بتائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے اس ایڈیشن میں بھی ایک ایسے ہی کھلاڑی نے سب کو حیران کر دیا ہے، جس نے پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ملتان سلطانز کے عثمان خان کا شمار اب ان کھلاڑیوں میں ہوتا جا رہا ہے، جو کہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اپنے خوش اخلاق رویے کی وجہ سے وائرل ہو رہے ہیں۔

محض 43 گیندوں پر 120 رنز اسکور کرنے والے عثمان خان فروخ آباد میں پیدا ہونے والے عثمان خان نے شیخوپورہ سے کرکٹ کھیلنا شروع ہوئے، سیالکوٹ ریجن میں بڑے کھلاڑی ہونے کی وجہ سے عثمان جیسے کھلاڑیوں کو موقع نہ مل سکا۔

تاہم عثمان نے ہمت نہ ہاری، اور کراچی آ کر رضان نائٹ میچز سمیت مقامی میچز میں بھرپور حصہ لیا، اعظم بھائی کلب میں کھیلنے کے ساتھ ساتھ 2019 میں نیا ناظم آباد اور کراچی جیم خانہ میں بیسٹ بیٹ مین منتخب ہوئے۔

عثمان خان کا کہنا تھا کہ اس سب کی وجہ سے مجھے پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا، اور پھر کرونا کی وجہ سے پی ایس ایل ابو ظہبی چلی گئی تو وہاں بھی ہمت نہیں ہاری، کام بھی کرتا رہا وہاں اور ساتھ ہی کرکٹ کا شو بھی پورا کرتا رہا۔

سوشل میڈیا ذرائع StartUp Pakistan کے مطابق عثمان متحدہ عرب امارات میں پیٹرول پمپ پر بھی کام کر چکے ہیں، کہتے ہیں کہ رزق حلال اور محنت ہمیشہ رنگ لاتی ہے، اور اس کا منہ بولتا ثبوت خود عثمان کی صورت میں ہم سب کے سامنے ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More