لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی آج کے ہونے والے پی ایس ایل کے میچ میں نہیں کھیل رہے مگر اپنے کھلاڑیوں کو پانی پلانے کا کام ضرور کر رہے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو دکھانے جا رہے ہیں جس میں واٹر بوائے کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جو لاہور قلندرز کے آفیشل فیسبک پیج پر اپ لوڈ کی گئی ہے جس میں شاہین آفریدی بریک میں اپنے ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں کو پانی پلانے آتے ہیں۔
شاہین کے اس عمل کو سوشل میڈیا صارفین بھرپور سراہ رہے ہیں اور انہیں داد دیتے ہوئے یہ کہہ رہے ہیں کہ اتنے بڑے کھلاڑی ہوکر معمولی واٹر بوائے بن کر آج پانی پلا رہے ہیں۔
لوگوں کے پسندیدہ کرکٹرز شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی مداحوں میں کافی مشہور تھے اور اب ان کی پانی پلانے کی ویڈیو آنے کے بعد انہوں نے اپنے مزید مداح بنا لیے ہیں۔