محمد رضوان تو معصوم تھا، مگر بدلہ کیسے لیا، محمد رضوان اور محمد نواز کے پی ایس ایل میچ کے درمیان کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Mar 12, 2023

سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹرز سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں، لیکن کچھ ایسی ہوتی ہیں، جو کہ سب کی توجہ خوب سمیٹ لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں کچھ ایسا ہوا ہے، جس نے توجہ خوب سمیٹ لی ہے، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے درمیان کچھ ایسا ہوا جس نے سب کو خوب تفریح کا موقع فراہم کیا۔

ہوا کچھ یوں کہ رضوان اور ساتھی بلے باز پچ پر موجود تھے، جبکہ محمد نواز بالنگ کرا رہے تھے، ساتھی بلے باز نے سامنے کی طرف شاٹ مارا جسے پکڑنے کے لیے محمد نواز آگے کو بڑھے مگر گر گئے، اسی دوران رن لینے کے چکر میں رضوان بھی آگے بڑھے۔

تاہم محمد نواز گر چکے تھے، اور رضوان کو ڈر یہ لگا کہ یہ رن آؤٹ نہ ہو جاؤں، یہی وجہ تھی کہ رضوان واپس اپنی جگہ پر آ گیا، مگر ان کے نیچے محمد نواز تھے، کچھ لمحات کے لیے دونوں اسی طرح رہے، اس منظر نے سب کی توجہ خوب سمیٹ لی تھی۔

دوسری جانب محمد نواز اور رضوان کے درمیان ایک موقع پر کچھ ایسا ہوا جس نے سب کی توجہ سمیٹی، ہوا کچھ یوں کہ محمد رضوان بیٹنگ کے لیے موجود تھے اور تیار کھڑے تھے، تاہم محمد رضوان شروعات میں تو ایسے ہی آئے کہ جیسے بالنگ کرائیں گے، مگر اچانک رُک گئے۔

اس منظر نے تیار کھڑے محمد رضوان کو بھی حیران کر دیا تھا، تاہم اگلی بال پر رضوان بھی ایسا یہ کیا، یعنی محمد نواز بالنگ کرانے لگے تو رضوان نے ہی روک دیا اور کہا کہ میں تیار نہیں ہوں، اس منظر نے سب کو حیران کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More