سلطانز کے ہاتھوں شکست، گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل سے باہر

ہم نیوز  |  Mar 11, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 28 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے شکست دے دی۔

پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ کو پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا 263 رنز ہدف دیا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقرر اوورز میں 253 رنز بنا سکی۔

ملتان سلطانز کے عباس آفریدی نے ہیٹر ٹرک کی اور میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کر کے ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باولر بن گئے۔

کوئٹہ کی جانب سے عمیر یوسف 67، افتخار 53 اور عمر اکمل 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

سلطانز کی جانب سے رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا، عثمان خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 36 گیندوں پر ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری داغ دی۔

وہ 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی۔

🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to bowl.

Follow ball-by-ball updates: https://t.co/QY6dQux5ur #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #QGvMS pic.twitter.com/9QgTKNx7iv

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 11, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More