نسیم شاہ کی ہمشکل خاتون کی تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کر دیا۔
'ہماری ویب' ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو نسیم شاہ کی شکل سے ملتی جلتی سے متعلق بتائیں گے۔
ان دنوں پی ایس ایل کا جلوہ چل رہا ہے ساتھ ہی پاکستان ویمن لیگ بھی شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ آج کل مصروف ہیں۔
جیسا کہ میچز کے دوران شائقین کو بھی خصوصی طور پر دکھایا جاتا ہے جس میں کوئی نہ کوئی انوکھا فین بھی سامنے آجاتا ہے۔
لیکن اس بار شائقین میں نسیم شاہ سے ملتی جلتی خاتون توجہ کا مرکز بن رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔
مذکورہ تصویر نعمان نامی صارف کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کی گئی ہے۔
خاتون گلاسز پہنے اپنے ساتھ بیٹھی خاتون سے باتوں میں مصروف ہیں مگر انہیں نہیں معلوم کہ وہ کیمرے میں آگئی ہیں یہاں تک کہ اب انہیں لوگ نسیم شاہ میں ملانے لگے ہیں۔
تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ مذکورہ تصویر پاکستان ویمن لیگ کے دوران لی گئی ہے۔