شدید بخار میں بھی ٹیم کے لیے کھیلے ۔۔ بابر اعظم کی بخار میں لیٹے تصویر وائرل، دلچسپ میمز بھی بنا دی گئیں

ہماری ویب  |  Mar 11, 2023

بابر اعظم نے شدید بخار میں اپنی شاندار کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کردیا کہ وہ خود کے لیے بلکہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں بابر اعظم سے متعلق بتائیں گے جنہوں نے بخار میں بھی ملتان سلطانز کا حشر نشر کردیا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بیٹنگ کے لیے آئے مگر فیلڈنگ نہ کر سکے۔ ان کی جگہ ٹام کوہلر کیڈمور نے کپتانی کے فرائض سنبھالے۔

بابر اعظم کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں بخار میں مبتلا نڈھال دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں لوگ بابر کو اپنے لیے کھیلنے والا کھلاڑی کہتے ہیں انہوں نے 104 ڈگری کے بخار میں کھیل کر یہ ثابت کر دیا کہ وہ اپنے لیے نہیں بلکہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں۔

کپتان بابر اعظم نے راولپنڈی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل 8 کے میچ میں 39 گیندوں پر 73رنز بنائے۔

بابر اعظم کے والد کا بھی ٹوئٹر پر پیغام سامنے آیا ہے۔

مگر سوشل میڈیا پر بابر اعظم کی آرام کرتے میچ دیکھنے پر میمز بھی سامنے آئی ہیں جس نے صارفین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔ دیکھئے میمز۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More