میرے 10 میں سے 9 بچے مرگئے کیونکہ ۔۔ پیروں کی پراسرار بیماری میں مبتلا خاتون کی درد ناک کہانی

ہماری ویب  |  Mar 11, 2023

پاؤں کسی بھی جاندار کے جسم کا وہ حصہ ہیں جن کی اہمیت و افادیت کو کسی طرح نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، پاؤں ہماری زندگی میں انتہائی فعال کردار ادا کرتے ہیں لیکن اگر کسی انسان کے پاؤں شدید تکلیف کی وجہ سے ناکارہ ہوجائیں تو اس انسان کی زندگی انتہائی کٹھن ہوجاتی ہے۔ آج کی اس رپورٹ میں ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں آپ کو بتائیں گے جس کے پاؤں کی تکلیف کی وجہ سے 9 بچے پیدا ہونے سے پہلے ہی مرچکے ہیں۔

لاہور میں رہائش پذیر خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے پاؤں بیماری کی وجہ سے بہت زیادہ بڑے ہوچکے ہیں اور ان میں مسلسل تکلیف کی وجہ سے ماہانہ 7 سے 8 ہزار روپے کی ادویات استعمال ہوتی ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کے پیروں کی وجہ سے چلنے میں شدید تکلیف ہوتی ہے اور ان کے 10 میں سے 9 بچے حمل ضائع ہونے کی وجہ سے دنیا میں آنے سے پہلے ہی مرچکے ہیں اور صرف ایک بیٹی ان کے پاس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے وہ کراچی میں رہائش پذیر تھے جہاں ان کے پاس اپنے دو رکشے تھے لیکن اس بیماری کی وجہ سے دونوں رکشے بیچ دیئے اور پنجاب آگئے تاہم یہاں بھی گزر اوقات بہت مشکل ہے۔

خاتون نے بتایا کہ ان کے پیروں کے آپریشن پر تقریباً 7 لاکھ روپے کے قریب خرچا ہے تاہم ان کے شوہر کی آمد اتنی نہیں کہ وہ آپریشن کرواسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ گھر کا کرایہ اور ادویات کا خرچا بہت مشکل سے پورا ہوتا ہے۔کھانے پینے کیلئے اکثر مشکل پیش آتی ہے ایسے میں آپریشن کروانا ناممکن ہے۔

انہوں نے مخیر افراد سے اپیل کی ہے کہ اس بیماری سے نجات اور حالات سے نمٹنے کیلئے ان کی مدد کریں تاکہ وہ اس مشکل سے چھٹکارہ پاکر صحت مند زندگی گزار سکیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More