فیکٹ چیک: پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری کی تصویر اصلی یا جعلی؟

اردو نیوز  |  Mar 11, 2023

گزشتہ چند روز سے پنجاب پولیس اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان کے درمیان جھڑپوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہو رہی ہیں۔ 

اسی سلسلے میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گرفتار افراد کی ایک تصویر وائرل ہے جسے پی ٹی آئی کے کارکنان سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

اس تصویر میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے گرفتار افراد کو ایک ترتیب سے اوندھے منہ لٹایا ہوا ہے۔

اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے حامی صارفین پنجاب پولیس کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

صحافی عمران افضل نے وائرل تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایسے مناظر دیکھ کر جموں کشمیر کے لوگ سجدہ شکر بجا لا رہے ہوں گے کہ وہ جہاں ہیں جیسے ہیں ٹھیک ہیں ورنہ آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا، والا حساب ہو جانا تھا ان کے ساتھ۔‘

ایسے مناظر دیکھ کر “جموں کشمیر” کے لوگ سجدہ شکر بجا لا رہے ہوں گے کہ وہ جہاں ہیں جیسے ہیں ٹھیک ہیںورنہ“آسمان سے گرا، کھجور میں اٹکا”والا حساب ہو جانا تھا ان کے ساتھ ۔۔ pic.twitter.com/DueMJTk01B

— Imran Afzal Raja (@ImranARaja1) March 9, 2023

صارف آفریدی نے پنجاب پولیس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’شاباش پنجاب پولیس۔ اگلی بار اُلٹا لٹکا کر مثال بنانا کہ کسی دشمن ملک کے لوگ پاکستان میں گھس نہ پائیں۔ اب ہمیں بتا دیں کہ ان سب کا تعلق کس دشمن ملک سے ہے؟‘

شاباش پنجاب پولیس.اگلی بار الٹا لٹکا کر مثال بنانا، کہ کوئی دشمن ملک کے لوگ پاکستان میں گھس نہ پائیں.اب ہمیں بتا دیں کہ ان سب کا تعلق کس دشمن ملک سے ہے؟ pic.twitter.com/z5woLXBX6m

— Afridi (@Afridi_0011) March 9, 2023

ٹوئٹر صارف عمیرہ نے پنجاب پولیس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب پولیس نے لاہور فتح کر لیا اور سارے شہریوں کو اُلٹا لٹا دیا۔‘

پنجاب پولیس نے لاہور فتح کر لیااور سارے شہریوں کو الٹا لٹا دیا https://t.co/rOUgoSFBWC

— Omaira (@0miara) March 10, 2023

اس تصویر کے وائرل ہونے اور پنجاب پولیس پر الزامات لگنے کے بعد راولپنڈی پولیس کی جانب سے فیکٹ چیک کیا گیا جس کے بعد پتا چلا کہ یہ تصویر گزشتہ سال کی ہے جب راولپنڈی پولیس نے چونترہ کے علاقے میں قبضہ اور ناجائز اسلحہ فروشوں کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

For correction of the record; the image shown in your tweet is in fact of the culprits involved in land grabbing & illegal firearms who were arrested in search operations conducted by Rawalpindi Police last year. Please avoid spreading false propaganda. https://t.co/PpD1RpyBxs https://t.co/Xxlw0ZO7OG pic.twitter.com/AGYZVEqQFM

— Rawalpindi Police (@RwpPolice) March 10, 2023

راولپنڈی پولیس نے اپنی ٹویٹ میں اس تصویر کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ ’بلاتحقیق گمراہ کن پراپیگنڈہ سے گریز کریں۔ یہ گزشتہ سال چونترہ میں قبضہ مافیا اور ناجائز اسلحے کے خلاف راولپنڈی پولیس کے آپریشن میں گرفتار ملزمان کی تصویر ہے جن سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More