بھینس کا خالص دودھ اور ۔۔ لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں کو روزانہ ناشتے میں کیا دیا جاتا ہے؟ ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 10, 2023

لاہور قلندر کی ٹیم اس مرتبہ کے سیزن 8 میں سب سے زیادہ فیورٹ قرار دی جا رہی ہے۔ ہر میچ میں بھرپور کارکردگی کے ساتھ آگے بڑھتے ہوئے کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔ اس ٹیم نے شروع ہی سے محنت کی جو اتنے سالوں بعد اب رنگ لا رہی ہے۔ نجی ٹی نے لاہور قلندر کی ٹیم کے ناشتے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس کو شائقین بہت شوق سے دیکھ رہے ہیں اور ویڈیو کو خوب شیئر بھی کیا جا رہا ہے۔ اس میں دکھایا گیا ہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم کو روزانہ ناشتے میں کیا جاتا ہے۔

اس ٹیم کو روزانہ ڈائٹیشن کے بتائے ہوئے ناشتے کے مطابق خالص بھینس کا دودھ، ڈرائی فروٹس، انڈے، براؤن بریڈز اور مکھن کھلایا جاتا ہے جبکہ دوپہر اور رات کے کھانے تبدیل کرکے کھلائے جاتے ہیں جوکہ بہت شاندار شیف سے بنوائے جاتے ہیں اور ان کا ذائقہ بھی کمال کا ہوتا ہے۔

آج صبح لاہور قلندر کی ٹیم نے سپیشل ناشتہ بھی کیا جس میں مزیدار بکرے کے پائے کھلائے گئے جس کی ویڈیو انہوں نے خود اپنے آفیشل پیج پر شیئر کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More