ماں باپ کا نام خراب نہیں کیا، بس فوراً نکاح کرلیا ۔۔ پاکستان کے کم عمر جوڑے کی شادی کیسے ہوئی؟ جانئے دلچسپ کہانی

ہماری ویب  |  Mar 10, 2023

کم عمری میں شادی کوئی بری بات نہیں۔ بلکہ نکاح تو کم عمری میں کرنے کا حکم ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ایسا جوڑا وائرل ہو رہا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کے اس آرٹیکل میں آپ کو کمر جوڑے کی دلچسپ کہانی بتانے جارہے ہیں جس نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

وائرل ہونے والے دولہا اور دلہن کی شادی بسکٹ دینے سے شروع ہوئی۔ دونوں میاں بیوی کی شادی کا معاملہ دس سے پندرہ دنوں میں طے پا گیا۔

نوجوان جوڑی کا تعلق شہر لاہور سے بتایا گیا ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ یہ معرکہ انہوں نے کیسے مارا ویب چینل کو انٹرویو میں سارا احوال بیان کردیا۔

دولہے میاں نے بتایا کہ ان کی حفظہ سے ملاقات ایک اکیڈمی میں ہوئی جہاں ان کی بہن پڑھنے جاتی ہیں۔ میں اپنی بہن کو چھوڑنے اکیڈمی گیا تو میں نے انسے وہاں دیکھا۔ یہ میری بہن کی اچھی دوست ہیں۔

نوجوان دولہا نے بتایا کہ میں اپنی بہن کو کوکومو بسکٹ دیا کرتا تھا تو میں نے حفظہ کو بھی دے دیا اور میری یہ عادت اسے بھا گئی۔ لڑکے نے بتایا کہ حفظہ نے مجھے پھر کال کی اور یہ کہا کہ آپ نے مجھے کوکومو بھیجا تھا وہ مجھے اچھا لگا۔

دولہا نے بتایا کہ حفظہ نے مجھے پہلے شادی کے لیے کہا تھا جس میں نے حامی بھری۔ حفظہ نے بتایا کہ میں نے اپنی والدہ کو بتایا جس کے بعد بات چیت آگے بڑھی۔ پہلے تو میں گھبرا رہی تھی کہ والدہ غصہ نہ کریں مگر جب میں نے آرام و سکون کے ساتھ اس معاملے کے بارے میں بتایا تو انہوں نے میری بات کو سمجھتے ہوئے اس رشتے کے لیے کوششیں کیں۔

دولہا کا بھی یہی کہنا تھا کہ اس کے خاندان والوں نے باتیں بنائیں کہ 15 سال کی عمر میں کون شادی کرتا ہے اور بیوی کو کیسے سنبھالو گے تو میں نے کسی کی نہ سنی اور نکاح کرلیا۔ لڑکے نے بتایا کہ میرے والد لکھاری ہیں انہوں نے میری بات مانی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More