ایک اور غیر ملکی دوشیزہ نے پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان پہنچ کرکلمہ پڑھ لیا

ہم نیوز  |  Mar 10, 2023

سرگودھا شہر کے نوجوان سے فیس بک پر دوستی سے محبت میں گرفتار ایک اور غیر ملکی دوشیزہ برما سے پاکستان اپنے محبوب کے پاس پہنچ گئی۔

دوشیزہ نے پاکستان پہنچنے پر مقامی عالم دین کے ہاتھوں اپنے مذہب بدہیسٹ کو چھوڑ کر دین اسلام قبول کر لیا اور شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔

سرگودھا شہر کے نوجوان محمد کاشف سے کچھ عرصہ قبل بیرون ملک برما کی بدہیسٹ مذہب کی دوشیزہ مریار سے فیس بک کے ذریعے دوستی ہوئی جو وقت کے ساتھ

محبت میں بدل گئی تو برما مقیم دوشیزہ پاکستانی نوجوان سے محبت میں دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر پاکستان پہنچ کر اپنے محبوب محمد کاشف سے آ ملی۔

مدرسہ مدینہ غوثیہ کے مقامی عالم دین صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی سے ملاقات میں غیر ملکی دوشیزہ نے اپنے مذہب بدہیسٹ کو چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا جس پر اس کا اسلامی مایا فاطمہ رکھ دیا گیا اور اس کے لئے ایمان کی استقامت کی دعا کروائی۔

اس موقع پر غیر ملکی نومسلم دوشیزہ مایا فاطمہ کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر مجھے بہت خوشی ہوئی یہ محبتوں اور خوشیوں بھرا ملک ہے جہاں پاکستانی لوگ محبتوں کے جذبات کے ساتھ مہمان نواز بھی ہیں اور پاکستان پہنچ کر مجھے یہاں کی ثقافت اور میل ملاپ بہت اچھا لگا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More