پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 26 ویں میچ لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 226 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔
پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قلندرز کے سلامی بیٹرز فخر زمان نے دھواں دار سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 115 رنز کی اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ کامران غلام 41 اور سیم بلنگز 32 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، اسلام آباد کے فضل حق فاروقی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز پہلے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
ٹیمیں
🚨 TOSS UPDATE 🚨 elect to bat.
Follow ball-by-ball updates: #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #IUvLQ pic.twitter.com/juUXiJXMVK
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 9, 2023