انسان بھی عجیب ہے جب بچہ ہوتا ہے تو سوچتا ہے کہ کب اسکول سے آزاد ہوں گا اور پھر جیسے ہی اس پر زمےداریاں پڑتی ہیں تو سوچتا ہے کہ وہی دن خاص تھے جو گزر گئے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے سامنے ایسی 2 شخصیات کو لیکر آئے ہیں جنہیں پہچاننا آپ کیلئے آسان نہ ہو گا۔
سب سے پہلے بات کرتے ہیں اس مونچھوں والے لڑکے کی، دکھنے میں تو یہ کسی مڈل کلاس گھرانے کا شریف بچہ معلوم ہوتا ہے مگر یہ حقیقت ہے نہیں کیونکہ یہ کوئی اور نہیں بلکہ ہمارے سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ صاحب ہیں۔
ان کی یہ تصویر اس وقت خوب وائرل ہو رہی ہے۔ جس میں یہ کہا جار ہا ہے کہ یہ نوکری کی لائن میں کھڑے ہیں۔
مذکورہ تصویر کو دیکھنے کے بعد اندازہ ہوتا ہے کہ یہ شروع سے ہی سادہ لباس پہننا پسند کرتے ہیں یہی نہیں انہوں نے مونچھیں بھی جوانی سے رکھیں ہویہ ہیں۔
ان کی وجہ شہرت یہ ہے کہ شہر میں بارشیں ہوں یا پھر کوئی اور مسئلہ یہ ہمیشہ عوام کے درمیان پائے جاتے ہیں۔
دوسری جانب سیاہ لباس اور سیاہ ٹوپی پہنے یہ بچہ بھی کوئی اور نہیں بلکہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے بچپن کی تصویر ہے۔