لاہور میں ایک روز بعد ہی دفعہ 144 پر پابندی ہٹا دی گئی

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

پنجاب حکومت نے ایک روز بعد ہی لاہور میں دفعہ 144 پر پابندی ہٹا دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ روز جاری کیا گیا دفعہ 144 کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

گزشتہ روز تحریک انصاف کی ریلی تھی، اسی دوران پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کرکے جلسوں اور ریلیوں پر پابندی لگا دی تھی۔

اس پابندی کے باعث اکٹھے ہونے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے ایکشن لیااور متعدد گرفتاریاں بھی کیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ نے شہر میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف دی گئی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More