پی ٹی آئی کارکن کی موت، عمران خان سمیت دیگر پر 302 کا مقدمہ درج

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ پولیس نے علی بلال کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف ہی درج کر لیا ہے۔

عمران خان، فواد چودھری، فرخ حبیب، حماد اظہر، محمود الرشید سمیت دیگر رہنماؤں پر 302 کا مقدمہ درج کیاگیا ہے۔دہشتگردی سمیت دیگر دفعات بھی شامل ہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ میرا نام اسلام آباد میں ہونے کے باوجود ایف آئی آر میں درج کیا گیا ہے۔

محمود الرشید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز پر بے بنیاد پرچے درج کیے گئے، ہم پولیس گردی اور مقدمات درج کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کو ایسے ہتھکنڈوں سے خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درجنوں کارکن گرفتار اور ایک شہید ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More