عمران خان کی تقاریر پر پابندی،پیمرا کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

ہم نیوز  |  Mar 09, 2023

 لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی تقاریر اور بیانات نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے نوٹیفکیشن کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے ریمارکس دیے کہ کسی سیاسی جماعت کے سربراہ پر اس طرح پابندی نہیں لگائی جا سکتی۔یہ توآزادی اظہار رائے کیخلاف ہے۔

پیمرا کے وکیل نے اعتراض کیا کہ یہ معاملہ یہاں نہیں سنا جا سکتا ہے، فل بینچ نے سماعت کرنا ہے۔میری عدالت سے درخواست ہے کہ یہ دائرہ اختیار نہیں ہے۔

عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ آئندہ چیئرمین پیمرا سے کہیے گا کہ آپ سے مشاورت کر لیں۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ پیمرا نے عمران خان کی اور تقاریر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔بیانات اور تقاریر پر پابندی لگانا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More