یوکرین کی مشہور ٹینس پلیئر کا روسی ٹینس کھلاڑی سے جیتنے کے بعد ہاتھ ملانے سے انکار، دیکھئے ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 08, 2023

یوکرین کی ٹینس پلیئر مارتھا کوستوک نے ٹیکساز میں ہونے والے اے ٹی ایکس اوپن فائنل میں روسی پلیئر کو شکست دی اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ جیتنے کے بعد اور ایوارڈ کی تقریب کے دوراب نھی مارتھا نے روسی پلیئر وارورا گریچیوا سے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

مارتھا کا یہ پہلا میچ تھا۔ تویٹر پر ان کی دیڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ناظرین کو شکریہ کررہی ہیں اور انہوں نے روسی پلیئر سے ہاتھ ملانے سے اجتناب کیا ہے۔

مارتھا نے پہلے بھی اس بات کا اظہار کیا تھا کہ وہ کسی بھی روسی پلیئر سے ہاتھ نہیں ملائیں گی۔ مارتھا نے اپنی جیت کو یوکرین کے لوگوں اور اپنے فوجوں کے نام کیا جو اس وقت دن رات حالتِ جنگ میں ہیں۔

مارتھا کا کہنا تھا "ہم جن حالات سے گزر رہے ہیں یہ جیت میرے لئے بہت خاص ہے اور میں اس جیت کو ان لوگوں کے نام کرتی ہوں جو اس وقت لڑرہے ہیں اور اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں."

امریکی جریدے سی این این کے مطابق 2021 کے بعد یوکرین کی پہلی خاتون پلیئر نے یہ ٹائیٹل اپنے نام کیا ہے۔ یاد رہے کہ روس اور یوکرین کا تنازعہ 2014 میں شروع ہوا اور روس نے تاحال یہ جنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More