سشمیتا سین کی دل کے دورے کے بعد ورزش، ’یہ ہے میری ہیپی ہولی‘

اردو نیوز  |  Mar 08, 2023

انڈین اداکارہ سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد ڈاکٹر کی ہدایات اور اجازت کے بعد ورزش شروع کر دی ہے۔

47 سالہ اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر منگل کے روز اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’زندگی کا پیہیہ، دل کے ڈاکٹر نے مجھے اجازت دے دی ہے۔ سٹریچنگ کر رہی ہوں۔ کیا زبردست محسوس ہو رہا ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میری طرف سے یہ ہے ہیپی ہولی۔ آپ کی ہولی کیسی رہی؟ میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

 

   View this post on Instagram           A post shared by Sushmita Sen (@sushmitasen47)

کچھ روز قبل انسٹاگرام پر لائیو ویڈیو سیشن میں سشمیتا سین نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ وہ اپنی ویب سیریز ’آریا‘ کے تیسرے سیزن میں واپس آ رہی ہیں۔

انہوں نے لائیو سیشن میں کہا کہ ’آریا 3 کے سیٹ پر واپس آؤں گی۔ میں آپ سب کو تیسرا سیزن پہلے سے بھی زیادہ اچھے طریقے سے دوں گی۔ جی بالکل، میں بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی۔ میں آریا کے سیٹ پر جانے کا مزید انتظار نہیں کر سکتی۔‘

دو مارچ کو سشمیتا سین نے دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی تھی۔ انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے جس کے باعث ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے اور سٹنٹ ڈالے گئے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل گزشتہ سال سشمیتا سین خبروں کی زینت تب بنی تھیں جب انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی اور کاروباری شخصیت للت مودی کے ساتھ اُن کے مبینہ افیئر اور شادی کی خبر سامنے آئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More