محمد حفیظ پی ایس ایل کھیلتے رہے اور چور گھر کا صفایا کر گئے، جی ہاں مشہور سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو چور کروڑوں روپوں سے محروم کر گئے۔
ہوا کچھ یوں کہ پاکستان سپر لیگ کے سلسلے میں محمد حفیظ مصروف تھے اور گھر پر نہ تھے جبکہ ان کی اہلیہ بھی کام کی وجہ سے اسلام آباد میں موجود تھیں، اس موقعے کا فائدہ چوروں نے اٹھایا۔
اس بڑی چوری کے نتیجے میں ان کے گھر سے 20 ہزار امریکی ڈالر، 4 ہزار برطانوی پاؤنڈ، 3 ہزار یورو اور 5 ہزارا ماراتی درہم لے کر چلتے بنے۔ تاہم اب ان کی اہلیہ کے چچا کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میں پیش آیا اور اب ایف آئی آر کی کاپی خوب وائرل ہو رہی ہے۔