اپنا خواب پورا کرنے کے لیے ہمت نہیں ہاری ۔۔ پی ایس ایل کی شان صائم ایوب نے بھارتیوں کو بھی حیران کر دیا، دیکھیے وائرل ویڈیو

ہماری ویب  |  Mar 07, 2023

پاکستان سپر لیگ سے سب کی توجہ حاصل کرنے والے کھلاڑی اب بھارتیوں سمیت دیگر کھلاڑیوں کو بھی حیران کر رہے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں صائم ایوب کا کافی چرچہ ہے، جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مقابلہ کر کے نہ صرف سب کی توجہ حاصل کی ہے، بلکہ بالر کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

صائم ایوب کا تعلق کراچی سے ہے، جبکہ پشاور زلمی کا حصہ بننے والے کھلاڑی آج کل اپنے حیرت انگیز چھکوں کی بدولت وائرل ہیں۔

ڈومیسٹیک کرکٹ میں ٹاپ آرڈر میں کھیلنے والے صائم ایوب 2002 میں پیدا ہوئے جبکہ ایف ایس سی کی تعلیم بھی مکمل کی ہے۔

بچپن ہی سے کرکٹ کا شوق رکھنے والے بلے باز نے ہمت نہیں ہاری اور ہر مشکل کا بھی ڈٹ کر سامنا کیا، کرکٹ سے دلچسپی اور کچھ کر دکھانے کا جذبہ ہونے کی وجہ سے والدین نے بھی بچے کو خوب سپورٹ کیا۔

صائم ایوب کی تعریف پی ایس ایل کے کھلاڑی تو کر رہی ہیں جبکہ بھارتی شائقین اور اینکرز بھی کر رہے ہیں۔ شاہین آفریدی اور افغانستان کے راشد خان نے بھی شاندار بلے بازی پر مخالف ٹیم کے کھلاڑی صائم ایوب کے سر پر ہاتھ رکھ کر خوب شاباشی دی۔

دوسری جانب بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں بھارتی صارفین بھی صائم کی بلے بازے سے حیران ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ پیس بالر کو پیدا کرنے والا پاکستان اب پیس بالر کو برداشت کرنے والے بلے باز بھی میدان میں لا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More