بابر اعظم کو کیا ہوگیا؟ وائرل تصویر نے سب کو حیران کر دیا

ہماری ویب  |  Mar 07, 2023

سوشل میڈیا پر مختلف کرکٹرز پر میمز ، ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی ہیں جن کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی پوشیدہ ہوتی ہے۔

'ہماری ویب' ڈاٹ کام میں آپ کو ایک ایسے کھلاڑی کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جن کو آج دنیا مانتی و جانتی ہے، اور ان کا نام بابر اعظم ہے۔

مگر یہ بابر اعظم کو کیا ہوگیا جو وہ اس تصویر میں اتنے موٹے دکھائی دے رہے ہیں۔ کیا یہ واقعی ان کی تصویر ہے یا پھر یہ کوئی اور کرکٹر ہے۔

دراصل یہ تصویر بابر اعظم کی ہی ہے جو ایڈٹ کی گئی ہے۔ بابراعظم کو ایک موٹا کھلاڑی بنا کر پیش کیا گیا ہے اور یہ تصویر سوشل میڈیا پر ہر طرف زیر گردش بھی ہے۔

شائقین کرکٹر کہتے ہیں کہ بابر اعظم ہیں تو بہت شاندار کھلاڑی، مگر وہ لمبے شاٹس نہیں مار پاتے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصویر میں رد و بدل کیا اور وائرل کر دیا۔

تصویر کے کیپش میں بھی یہی لکھا گیا ہے کہ بابر کو ہارڈ ہٹر بنانے کا واحد طریقہ یہ ہے۔ یہ ایک خیالی تصویر ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More