فلم بھولا میں اجے دیوگن اور تبو آمنے سامنے، ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘

اردو نیوز  |  Mar 06, 2023

بالی وڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن کی نئی فلم ’بھولا‘ کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس فلم میں اداکار اجے دیوگن کے مدمقابل تبو ہیں اور ابھیشک بچن فلم میں بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔

فلم میں تبو ایک پولیس افسر کا کردار ادا کر رہی ہیں جو مجرم ’بھولا‘ اجے دیوگن کو سمگلرز کے خلاف کام کے بدلے بیٹی سے ملنے کی پیشکش کرتی ہے۔

بھولا پولیس افسر کی پیشکش قبول کر لیتے ہیں تاہم فلم میں یہ دیکھنا باقی ہے کہ کیا وہ اپنی بیٹی سے مل پائیں گے۔

بھولا کے مختلف ٹریلرز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجے دیوگن اکیلے ہی سمگلروں کے گینگ سے نمٹتے ہیں۔

فلم بھولا میں پرانی فلم گائیڈ کا ایک گانا ’آج پھر جینے کی تمنا ہے‘ بھی شامل ہے جو اس گانے کا پُراسرار ورژن ہے۔

اجے دیوگن جنہوں نے یہ فلم پروڈیوس اور ڈائریکٹ کی ہے، انسٹاگرام پر ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لڑائیاں ہتھیاروں سے نہیں حوصلوں سے جیتی جاتی ہیں۔‘ 

اس سے قبل بھولا کا ایک ٹیزر اس ڈائیلاگ کے ساتھ ریلیز ہوا تھا کہ ’جو باپ دس سال میں ایک گڑیا نہیں دے پایا وہ باپ ایک رات میں دنیا دینے کی سوچ رہا ہے۔‘

فلم بھولا تامل فلم کیتھی کا ریمیک ہے۔ فلم 30 مارچ کو ریلیز ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More