انڈیا میں کسان کا احتجاج، مناسب دام نہ ملنے پر پیاز کی فصل جلا دی

اردو نیوز  |  Mar 06, 2023

انڈیا کی ریاست مہاراشٹر میں ایک کسان نے ریاستی اور مرکزی حکومت کی جانب سے پیداوار کی مناسب رقم نہ ملنے پر اپنی پیاز کی فصل کو آگ لگا دی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق کسان کرشنا ڈونگر نے ڈیڑھ ایکڑ پر مشتمل پیاز کے کھیت کو جلا دیا ہے۔

کرشنا ڈونگر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تقریباً چار مہینوں میں ڈیڑھ لاکھ انڈین روپے فصل پر خرچ کیے اور مارکیٹ تک پہنچانے میں مزید 30 ہزار خرچ کرنا تھے اور اس کو پیاز کی فصل کے لیے صرف 25 ہزار روپے کی پیشکش کی گئی۔

’میں نے اس فصل کی پیداوار کے لیے چار مہینے دن اور رات کام کیا لیکن ریاستی اور مرکزی حکومت کی غلطیوں کی وجہ سے میں اپنی فصل جلانے پر مجبور ہوا۔‘

ان کے مطابق میرے پیاز کی فصل تو جل گئی ہے لیکن وزیراعلٰی نہیں آئے۔ ’ریاست اور مرکز کو کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔‘

کرشنا ڈونگر نے احتجاج ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے خون سے وزیراعلٰی اکناتھ شندے کو خط لکھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ خود پیاز کی فصل کو جلتا دیکھ لیں تاکہ ان کو کسانوں کی حالت زار کے بارے میں پتا چلے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ان کی تمام فصلیں کم سے کم مقررہ امدادی قیمتوں پر خریدے۔ ’ہمارے موجودہ نقصانات کے لیے حکومت ہم سب کو رعایت دیں۔‘

ستمبر 2020 سے نومبر 2021 تک لاکھوں انڈین کسانوں نے نئے متنازع زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا تھا جس کے بعد انڈین وزیراعظم یہ قوانین واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

متنازع قوانین کے خاتمے کے بعد بھی کسان اب فصل کی کم سے کم امدادی قیمت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ اس سے ان کو فائدہ ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More