ماں خود بھوکی رہتی ہے پر اولاد کو پیٹ بھر کر کھلاتی ہے۔ یہی نہیں انسان جوان بھی ہو جائے تو اسے والدہ کی گود یاد رہتی ہے جس میں وہ سر رکھ کر سوتا تھا اور جنت کے نظارے لیتا تھا۔ تو بالکل ایسا ہی ایک واقعہ آپ کے سا تھ شیئر کرنے جا رہے ہیں جو آپکو رلا دے گا اور آپ سب اپنی ماں کے پاؤں چومیں گے۔
جی ہاں تو ہوا کچھ یوں کہ اس وقت ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ باپ اور بیٹا پھوٹ پھوٹ کر رورہے ہیں اور اس وقت ان کے ہاتھوں میں ایک نومولود بھی موجود ہے۔ یہاں آپ لوگوں کے ذہنوں میں ایک خیال آ رہا ہوگا کہ بچے کی پیدائش پر تو خوشیاں منائی جاتی ہیں پھر یہ آخر رو کیوں رہے ہیں؟
تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے کو جنم دینے کے بعد والدہ اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔ اب والد اور بیٹے جذباتی ہو گئے کہ گھر میں آنے والے بچے کی خوشی منائیں یا پھر والدہ کا غم۔ مزید یہ کہ اسپتال میں ہی بڑے بیٹے ماں کی اور باپ بیوی کی یاد میں رونا شروع کر دیا۔ اس منظر نے سخت دل والوں کو بھی رونے پر مجبور کر دیا۔
اس کے علاوہ آپکو بتاتے چلیں کہ میلینا نامی خاتون کے ساتھ بھی دوران پیدائش ایک رلا دینے والا واقعہ ہوا جس میں ایک پل کیلئے تو یوں لگا کہ وہ دنیا سے رخصت ہو گئی ہے پر اللہ پاک نے معصوم بچے کو والدہ کے پیارو محبت سے محروم نہ ہونے دیا۔